مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الرجل والمرأة يصلي وبينه وبين الإمام حائط باب: اگر آدمی کے پیچھے کوئی عورت نماز پڑھ رہی ہو لیکن امام کے اور اس کے درمیان دیوار ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 6299
٦٢٩٩ - حدثنا ابن مهدي عن إسرائيل عن عيسى بن (أبي) (١) عزة عن الشعبي قال: سألته عن المرأة تأتم بالإمام وبينهما طريق، فقال: ليس ذلك لها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کہ کیا عورت ایسے امام کی اقتداء کرسکتی ہے جس کے اور اس عورت کے درمیان راستہ ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ درست نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].