حدیث نمبر: 6254
٦٢٥٤ - حدثنا روح بن عبادة قال: أخبرني ابن جريج عن عبد اللَّه بن عبيد اللَّه بن أبي مليكة أنهم كانوا يأتون عائشة: (١) أبوه (وعبيد) (٢) بن عمير والمسور بن مخرمة وأناس كثير فيؤمهم أبو عمرو مولى (لعائشة) (٣) وأبو عمرو حينئذ غلام لم يعتق (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میرے والد، حضرت عبید بن عمیر، حضرت مسور بن مخرمہ اور دوسرے بہت سے لوگ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوتے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک مولیٰ ابو عمرو انہیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ ابو عمرو اس وقت تک غلام تھے ابھی تک آزاد نہیں ہوئے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (و).
(٢) في [أ، ب، ك]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ك، جـ، ز]: (عائشة).
(٤) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.