مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الحامل تري الدم (أتصلي) أم لا؟ باب: حاملہ عورت کو اگر خون محسوس ہو تو وہ نماز پڑھے گی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 6189
٦١٨٩ - حدثنا عباد بن العوام عن هشام عن الحسن في الحامل ترى الدم، قال: إن كانت تراه (كما كانت (تراه)) (١) (٢) قبل ذلك في أقرائها تركت الصلاة، وإن كان إنما هو في اليوم واليومين لم تدع الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس حاملہ کے بارے میں جو خون دیکھے فرماتے ہیں کہ اگر اسے وہی صورت محسوس ہو جو حیض کی حالت میں معلوم ہوتی تھی تو نماز کو چھوڑ دے اور اگر یہ ایک یا دو دن رہے تو وہ نماز نہ چھوڑے۔
حواشی
(١) في [ب]: (تراهم).
(٢) سقط الخبر من: [أ].