مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6145

باب: مسجد سے قریب ہو نا زیادہ افضل ہے یا دور ہوتا ؟

القرب من المسجد أفضل أم البعد

حدیث نمبر: 6145
٦١٤٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن التيمي عن أبي عثمان النهدي عن أبي بن كعب قال: كان رجل بالمدينة ما أعلم أحدًا من أهل المدينة ممن يصلي (١) القبلة أبعد منزلًا من المسجد منه، فكان يشهد الصلاة مع رسول اللَّه ﷺ فقيل (له) (٢): (لو) (٣) (ابتعت) (٤) حمارًا تركبه في الرمضاء والظلمة، فقال: واللَّه ما يسرني أن (منزلي) (٥) (بلزق) (٦) المسجد فذكر ذلك للنبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه، (كيما) (٧) يكتب خطاي (وإقبالي) (٨) وإدباري ورجوعي إلى أهلي، فقال رسول اللَّه ﷺ: (أنطاك) (٩) اللَّه ⦗٣٠٣⦘ ذلك وأعطاك ما احتسبت (أجمع) (١٠) " أو كما قال رسول اللَّه ﷺ (١١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ایک آدمی تھا اور میرے خیال میں قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنے والوں میں مسجد سے سب سے زیادہ دور گھر اسی کا تھا، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز میں حاضر ہوا کرتا تھا۔ کسی نے اس سے کہا کہ اگر تم گدھا خرید لو تاکہ تپتی زمین اور اندھیرے میں اس پر سوار ہو کر آیا کرو۔ اس پر اس نے کہا کہ اللہ کی قسم! مجھے یہ بات بالکل پسند نہیں ہے کہ میرا گھر مسجد کے ساتھ ملا ہوا ہو۔ اس بات کا تذکرہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا تو اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! (یہ اس لئے ہے) تاکہ میرے قدم، میرا آنا، میرا جانا اور اپنے گھر والوں کی طرف میرا لوٹنا لکھا جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے تمہیں یہ عطا کردیا اور جس چیز پر تم نے ثواب کی امید رکھی وہ سب اللہ نے تمہیں عطا کردیا، یا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔

حواشی
(١) في [أ، ك]: (يصل).
(٢) في [أ]: (لو).
(٣) سقط من: [ط، هـ].
(٤) في [هـ]: (ابتغيت).
(٥) في [أ، ب]: (مسجدي).
(٦) في [أ، هـ]: (يلزق).
(٧) في [ب، ز، ك، هـ]: (كما).
(٨) في [أ]: (واقيًا لي).
(٩) في [أ]: (ثطاك)، وفي [هـ]: (أبطاك).
(١٠) سقط من: [أ، ب، ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6145
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٦٦٣)، وأحمد (٢١٢١٥).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 663، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 450، 1500، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2040، 2041، وأبو داود فى «سننه» برقم: 557، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1321، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 783، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5059، 20163، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21605، 21606، 21607، 21608، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 553، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 161، ترقيم محمد عوامة: 6063»