مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: يصلي في مسجده باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اپنی مسجد میں نماز پڑھ لے
حدیث نمبر: 6130
٦١٣٠ - حدثنا جرير عن الحسن بن عمرو عن إبراهيم عن علقمة قال: كان تفوته الصلاة في مسجد قومه فيأتى إلى المسجد فيدخله فيصلي فيه وهو يسمع الآذان من المسجد فلا ياتيهم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حضرت علقمہ کی جماعت اپنی مسجد سے رہ جاتی تو پھر بھی مسجد میں آ کر نماز ادا کرتے۔ حالانکہ دوسری مسجد سے موذن کی آواز سن رہے ہوتے لیکن وہاں نہیں جاتے تھے۔