مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الأربع قبل الظهر (يطولن أو يخففن) باب: ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا پڑھا جائے گایا مختصر؟
حدیث نمبر: 6090
٦٠٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن بديل قال: حدثني (أبطن) (١) الناس بعبد اللَّه بن مسعود أنه كان يصلي في بيته إذا زالت الشمس أربع ركعات يطيل فيهن (وإذا) (٢) تجاوب المؤذنون خرج فجلس في المسجد حتى تقام الصلاة (٣).مولانا محمد اویس سرور
عبد الرحمن بن بدیل فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عبد اللہ کے احوال کے سب سے زیادہ واقف شخص نے بتایا ہے کہ وہ زوال شمس کے بعد اپنے گھر میں چار لمبی رکعات ادا فرماتے تھے، پھر جب مؤذن اذان دیتے تو وہ باہر تشریف لے آتے اور مسجد میں نماز کے کھڑے ہونے تک بیٹھے رہتے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (انظر).
(٢) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: (فإذا).
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي عن ابن مسعود.