مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
الرجل يتوضأ فيخضخض رجليه في الماء باب: اس آدمی کا بیان جو وضو کرتے ہوئے اپنے پاؤں پانی میں ہلائے
حدیث نمبر: 607
٦٠٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر قال: سألت عطاء وعامرا وسالما عن الرجل يتوضأ (فخضخض) (١) رجليه في الماء؟ (قالوا) (٢): يجزئه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء، عامر اور سالم سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو وضو کے دوران پاؤں کو پانی میں ہلا لے تو فرمایا کہ یہ اس کے لئے کافی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (يخضخض).
(٢) في [أ]: (لم يرد).