مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان إذا بال لم يمس ذكره بالماء باب: پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
حدیث نمبر: 597
٥٩٧ - حدثنا أبو أسامة عن عبد اللَّه بن يحيى التوأم عن ابن أبي مليكة عن أمه عن عائشة قالت: انطلق النبي ﷺ يبول، فاتبعه عمر بماء، فقال: "ما هذا يا عمر؟ " فقال: ماء توضأ به: فقال: "ما أمرت كلما بلت أن أتوضأ، ولو فعلت لكانت سنة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کے لئے گئے تو حضرت عمر پانی لے کر آپ کے پیچھے چل پڑے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” اے عمر ! یہ کیا ہے “ فرمایا یہ پانی ہے آپ اس سے وضو کیجئے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” مجھے ہر مرتبہ پیشاب کے بعد وضو کا حکم نہیں دیا گیا، اگر میں ایسا کروں گا تو یہ عمل دین کا حصہ بن جائے گا “۔