مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
من رخص في خروج النساء إلى العيدين باب: جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لئے جانے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 5912
٥٩١٢ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع قال: كان عبد اللَّه بن عمر يخرج إلى (العيدين) (١) من استطاع من أهله (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر اپنے گھر والوں میں سے جس کو عید کے لئے بھیج سکتے تھے، بھیج دیتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ك]: (العيد).