مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5854
باب: عید کی نمازوں میں کہاں سے قراءت کرے؟
ما يقرأ به في العيد
حدیث نمبر: 5854
٥٨٥٤ - حدثنا معتمر عن حميد عن أنس أن أبا بكر قرأ في يوم عيد بـ (البقرة) حتى رأيت الشيخ (يميد) (١) من طول القيام (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے عید کے دن سورة البقرۃ کی تلاوت فرمائی، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ وہ بزرگ لمبے قیام کی وجہ سے ڈگمگانے لگے تھے۔
حواشی
(١) أي: يتحرك، وفي [أ، س، ط، هـ]: (يميل).