مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يرى الوضوء مما غيرت النار باب: جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
حدیث نمبر: 567
٥٦٧ - حدثنا وكيع عن عمر (بن شيبة) (١) عن عبد اللَّه بن إبراهيم قال: كنت مع أبي هريرة، فتوضأ فوق المسجد. فقلت له: من أي شيء توضأت؟ فقال: أكلت ثوري أقط (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابراہیم کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ تھا، انہوں نے مسجد کے اوپر وضو فرمایا۔ میں نے ان سے وضو کا سبب پوچھا تو فرمایا کہ میں نے مکھن کے ٹکڑے کھائے تھے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (ابن شبة عن عبد اللَّه بن شيبة).