حدیث نمبر: 5639
٥٦٣٩ - حدثنا عبد الوهاب قال: سألت يونس عن الرجل (تحتضر) (١) والدته أو والده أو نسيبه أله عذر في ترك الجمعة؟ فقال: كان الحسن يرخص فيها لصاحب الجنازة يخاف عليها أو الرجل يكون خائفا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الوہاب کہتے ہیں کہ میں نے یونس سے پوچھا کہ اگر کسی آدمی کی والدہ، والد یا کسی رشتہ دار کی حالت نزع ہو تو کیا وہ جمعہ چھوڑ سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ حسن اس جنازے والے کو بھی جمعہ میں حاضر نہ ہونے کی رخصت دیا کرتے تھے جسے جنازے کے فوت ہوجانے کا خوف ہو، اسی طرح وہ شخص جسے کوئی خوف ہو اس کے لئے بھی حاضر نہ ہونے کی اجازت ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ز]: (يحتضر)، وفي [ط، هـ]: (يحضر).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5639
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5639، ترقيم محمد عوامة 5569)