مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5638
باب: جن لوگوں کو جمعہ میں شریک نہ ہونے کی اجازت ہے
من رخص في ترك الجمعة
حدیث نمبر: 5638
٥٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا عباد بن العوام عن يحيى بن سعيد عن نافع أن ابنا لسعيد بن زيد بن نفيل كان بأرض له بالعقيق على رأس أميال من المدينة فأتى ابن عمر غداة يوم الجمعة فذكر له (شكواه) (١) فانطلق إليه وترك الجمعة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید کے ایک صاحبزادے عقیق میں اپنی زمین پر رہتے تھے۔ جو مدینہ سے کئی میل کے فاصلے پر تھی ایک دن جمعہ کی صبح کسی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آکر ان کی بیماری کا ذکر کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان کے پاس چل پڑے اور جمعہ کی نماز چھوڑ دی۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ز] (شكوة).