مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من كان إذا مطرت لم يشهدها باب: جو حضرات بارش کے دن جمعہ میں شریک نہیں ہوا کرتے تھے
حدیث نمبر: 5636
٥٦٣٦ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سعيد عن قتادة عن كثير مولى ابن سمرة قال: مررت بعبد الرحمن بن سمرة وهو على بابه جالس فقال: ما خطب أميركم (١) قلت: أما جمعت قال: منعنا منها هذا (الردغ) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر مولی ابن سمرہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کے پاس سے گذرا وہ اپنے دروازے پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے امیر نے کیا خطبہ دیا ؟ میں نے کہا کہ کیا آپ نے جمعہ نہیں پڑھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کیچڑ نے ہمیں نماز سے روک دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ز]: (أمركم).
(٢) في [هـ]: (الرزع).
(٣) منقطع حكمًا؛ قتادة مدلس، أخرجه مسدد كما في المطالب (٦٨١).