مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في رفع الأيدي في الدعاء يوم الجمعة باب: جمعہ کے دن دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا
حدیث نمبر: 5608
٥٦٠٨ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عمارة بن رويبة قال: رأى بشر بن مروان رافعا يديه] (١) على المنبر فقال: قبح اللَّه هاتين اليدين لقد رأيت رسول اللَّه ﷺ ما يزيد على أن يقول بيديه هكذا وأشار بأصبعه المسبحة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو دیکھا کہ وہ منبر پر کھڑا اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کررہا ہے۔ انہوں نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ اللہ ان دونوں ہاتھوں کو تباہ کرے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ خطبہ میں صرف اتنا اشارہ کیا کرتے تھے ۔ یہ کہہ کر انہوں نے انگشت شہادت سے اشارہ کرکے دکھایا۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].