مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
ما يقرأ (به) في صلاة الجمعة باب: جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے؟
حدیث نمبر: 5569
٥٥٦٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن محمد بن عجلان قال: صليت خلف عمر بن عبد العزيز وأبي بكر بن عمرو الجمعة فقرأ في الركعة الأولى "بسورة الجمعة" وفي الركعة الثانية بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عجلان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز اور حضرت ابوبکر بن عمرو کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھی۔ ان دونوں نے پہلی رکعت میں سورة الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورة الاعلیٰ کی تلاوت فرمائی۔