مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في القوم يجمعون يوم الجمعة إذا لم يشهدوها باب: اگر کچھ لوگوں کو جمعہ کی نماز نہ مل سکی تو اب وہ جمعہ پڑھیں گے یا ظہر کی نماز ؟
حدیث نمبر: 5507
٥٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا أبو أسامة عن موسى بن مسلم قال: شهدت إبراهيم التيمي وإبراهيم النخعي وزرًّا وسلمة بن كهيل فذكر زرّ (والتيمي) (١) في يوم جمعة ثم صلوا الجمعة أربعا في مكانهم وكانوا خائفين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن مسلم کہتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن ابراہیم تیمی، ابراہیم نخعی، حضرت زر اور حضرت سلمہ بن کہیل کے ساتھ تھا۔ حضرت زر اور حضرت تیمی نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو انہوں نے جمعہ کی چار رکعتیں اسی جگہ پڑھ لیں وہ (ظالم حجاج بن یوسف) کے خوف سے چھپے ہوئے تھے۔
حواشی
(١) في [ب]: (بن مسلم).