مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
الإمام إذا لم يخطب يوم الجمعة كم يصلي باب: اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے؟
حدیث نمبر: 5382
٥٣٨٢ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول أنه انطلق حاجًّا فقدم تبوك ⦗١٢٧⦘ في (يوم الجمعة) (١) فصلى إمامهم ركعتين ولم يخطب فقال مكحول: قاتل اللَّه هذا الذي نقص صلاة القوم ولم يخطب وإنما قصرت صلاة الجمعة من أجل الخطبة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد کہتے ہیں کہ حضرت مکحول حج کے ارادے سے نکلے، جب مقام تبوک پہنچے تو جمعہ کا دن آگیا۔ ان کے امام نے دو رکعت نماز پڑھی اور خطبہ نہ دیا۔ حضرت مکحول نے فرمایا کہ اللہ اسے مارے اس نے لوگوں کی نماز بھی کم کردی اور خطبہ بھی نہیں دیا۔ جمعہ کی نماز تو خطبہ کی وجہ سے کم کی گئی ہے۔
حواشی
(١) في [ب، جـ]: (يوم جمعة).