حدیث نمبر: 5188
٥١٨٨ - حدثنا هشيم عن عبد الحميد بن جعفر عن أبيه أن عبد اللَّه بن رواحة كان يأتي الجمعة ماشيًا فقلت لعبد الحميد: كم كان بين منزله وبين الجمعة؟ قال: ميلين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ پیدل جمعہ کے لئے آیا کرتے تھے۔ حضرت ہشیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الحمید سے پوچھا کہ ان کے گھر اور جمعہ کی جگہ میں کتنا فاصلہ تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ دو میل۔
حواشی
(١) منقطع؛ جعفر لا يروي عن عبد اللَّه بن رواحة.