مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الرجل يصلي مع الرجل يقيمه عن يمينه (١٢٨) باب: اگر ایک امام اور ایک مقتدی ہو تو امام مقتدی کو اپنے دائیں جانب کھڑا کرے
حدیث نمبر: 5013
٥٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا هشيم قال اخبرنا (١) أبو (بشر) (٢) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: بتّ ذات ليلة عند ميمونة بنت الحارث فقام النبي ﷺ يصلي من الليل فقمت عن يساره فأخذ بذؤابة كانت لي أو برأسي (فأقامني) (٣) عن يمينه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک رات میں اپنی خالہ حضرت میمونہ بنت حارث کے یہاں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو میں آپ کے بائیں جانب کھڑا ہوگیا۔ آپ نے مجھے میرے بالوں یا میرے سر سے پکڑ کر مجھے دائیں طرف کھڑا کردیا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (أنا).
(٢) في [د، ك]: (بشير).
(٣) في [أ]: (وأقام).