مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4961
باب: کیا آدمی نماز پڑھتے ہوئے دیوار سے سہارا لے سکتا ہے؟
(في) الرجل يعتمد على الحائط (وهو) يصلي
حدیث نمبر: 4961
٤٩٦١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال كان يكره أن يرفع إحدى رجليه على الأخرى في الصلاة ويستند إلى جدار إلا من علة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی نماز میں ایک پاؤں اٹھا کر دوسرے پاؤں پر رکھے اور اس بات کو بھی مکروہ خیال فرماتے تھے کہ بغیر عذر کے دیوار سے سہارا لے۔