حدیث نمبر: 4915
٤٩١٥ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل نسي تكبيرة قال: يسجد سجدتي السهو.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو ایک تکبیر بھول جائے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ سہو کے دو سجدے کرے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4915
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4915، ترقيم محمد عوامة 4871)