مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4874
باب: جن حضرات کے نزدیک امام کو لقمہ دینے کی اجازت ہے
(من رخص في الفتح على الإمام)
حدیث نمبر: 4874
٤٨٧٤ - حدثنا غندر عن معمر عن الزهري قال كان مروان يلقن في الصلاة وأصحاب رسول اللَّه ﷺ في المدينة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مروان کو نماز میں لقمہ دیا جاتا تھا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام مدینہ میں موجود تھے۔