مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
في (رجل نسي) نسي (الصلاة) في الحضر فيذكرها في السفر باب: اگر کوئی آدمی جنگ وغیرہ میں مشغولیت کی وجہ سے کوئی نماز نہ پڑھ سکا تو بعد میں اسے کیسے پڑھے گا ؟
حدیث نمبر: 4856
٤٨٥٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الخالق عن حماد قال: إذا نسي صلاة في الحضر فذكرها في السفر (صلى أربعا) (١) وإذا نسي صلاة في السفر فذكرها في الحضر صلى صلاة سفر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حضر میں کوئی نماز پڑھنا بھول گیا اور اسے سفر میں یاد آیا تو وہ چار رکعات پڑھے گا۔ اور اگر سفر میں کوئی نماز پڑھنا بھول گیا اور اسے حضر میں یاد آیا تو سفر کی نماز پڑھے گا۔
حواشی
(١) في [أ]: سقط (صلى أربعًا).