مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4827
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ بھولی ہوئی نماز کو اس وقت تک قضا نہ کرے جب تک سورج غروب یا طلوع نہ ہو جائے
من كان يقول: لا (يصليها) حتى تطلع الشمس
٤٨٢٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن سعد (بن) (١) إسحاق عن عبد الرحمن بن عبد الملك بن كعب عن أبيه قال: نمت عن الفجر حتى طلع قرن الشمس، ونحن خارفون (٢) في مال لنا، فملت إلى شربة (٣) من النخل (٤) أتوضأ قال: (فبصر بي) (٥) أبي فقال: ما شأنك؟ قلت: أصلي قد توضأت، فدعاني فأجلسني إلى جنبه (٦) فلما أن تعلت الشمس وابيضت وأتيت المسجد ضربني قبل أن أقوم إلى الصلاة (و) (٧) قال: تنسى؟ صل الآن (٨).حضرت عبد الملک بن کعب فرماتے ہیں کہ میں فجر کی نماز کے وقت سو گیا یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ اس وقت ہم پھل چننے کے لئے اپنی ایک زمین میں تھے۔ میں کھجور کے ایک درخت کے پاس وضو کرنے کے لئے گیا تو میرے والد نے مجھے دیکھ لیا اور فرمایا تمہیں کیا ہوا ؟ میں نے کہا کہ میں وضو کرکے نماز پڑھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مجھے اپنے پاس بلا کر مجھے اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ جب سورج بلند ہوگیا اور سفید ہوگیا اور میں مسجد میں آیا تو انہوں نے میرے نماز شروع کرنے سے پہلے مجھے مارا اور فرمایا کیا تو بھول گیا تھا ؟ اب نماز پڑھ۔