مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الرجل ينسى الصلاة أو ينام عنها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ بھولی ہوئی نماز کو اس وقت تک قضا نہ کرے جب تک سورج غروب یا طلوع نہ ہو جائے
حدیث نمبر: 4822
٤٨٢٢ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن صخر بن (جويرية) (٢) قال: سألت نافعا عن رجل نسي صلاة العصر حتى (اصفرت) (٣) الشمس قال: (يصليها) (٤) ليست كشيء من الصلوات.مولانا محمد اویس سرور
حضرت صخر بن جویریہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو عصر کی نماز پڑھنا بھول جائے اور سورج زرد پڑجائے تو اب وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے ادا کرلے ، نماز جیسی کوئی چیز نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ك]: (الخباب).
(٢) في [أ، ب]: (حوره).
(٣) في [جـ، ك]: (أصفارت).
(٤) في [جـ]: (يصلها).