مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4815
باب: اگر کوئی آدمی نماز پڑھنا بھول جائے یا نماز پڑھے بغیر سو جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
الرجل ينسى الصلاة أو ينام عنها
حدیث نمبر: 4815
٤٨١٥ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أن عمران بن حصين وسمرة بن جندب اختلفا في الذي ينسى صلاته فقال عمران: يصليها إذا ذكرها وقال سمرة: ⦗١٠⦘ يصليها إذا ذكر وفي وقتها من الغد (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت سمرہ بن جندب اور حضرت عمران بن حصین کا اس شخص کے بارے میں اختلاف ہوگیا جو نماز پڑھنا بھول جائے۔ حضرت عمران بن حصین نے فرمایا کہ جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے اور حضرت سمرہ نے فرمایا کہ جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے اور اگلے دن اس کے وقت میں بھی پڑھے۔