مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الرجل ينسى الصلاة أو ينام عنها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ بھولی ہوئی نماز کو اس وقت تک قضا نہ کرے جب تک سورج غروب یا طلوع نہ ہو جائے
حدیث نمبر: 4815
٤٨١٥ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أن عمران بن حصين وسمرة بن جندب اختلفا في الذي ينسى صلاته فقال عمران: يصليها إذا ذكرها وقال سمرة: ⦗١٠⦘ يصليها إذا ذكر وفي وقتها من الغد (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت سمرہ بن جندب اور حضرت عمران بن حصین کا اس شخص کے بارے میں اختلاف ہوگیا جو نماز پڑھنا بھول جائے۔ حضرت عمران بن حصین نے فرمایا کہ جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے اور حضرت سمرہ نے فرمایا کہ جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے یا اگلے دن اس کے وقت میں پڑھ لے۔