مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4804

باب: اگر کوئی شخص ساری نمازیں پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے؟

في الرجل ينسى الصلوات جميعا

حدیث نمبر: 4804
٤٨٠٤ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان عن حماد بن فروة قال: أهرقت الماء فنسيت أن أتوضا، فصليت الظهر والعصر والمغرب فذكرت أني صليتها على غير طهر، فلما أصبحت سألت عطاء ومجاهدا -قال جعفر وأحسبه قال وسعيد ابن جبير- فكلهم (قال) (١) له: توضأ وأعد صلاتك (الآن) (٢) تبدأ (بالأولى فالأولى) (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حماد بن فروہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے استنجا کیا اور میں وضو کرنا بھول گیا۔ پھر میں نے ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ادا کی۔ پھر مجھے یاد آیا کہ یہ نمازیں تو میں نے بغیر وضو کے پڑھی ہیں۔ جب صبح ہوئی تو میں نے اس بارے میں حضرت عطاء اور حضرت مجاہد سے سوال کیا، (راوی جعفر کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے حضرت سعید بن جبیر کا بھی ذکر کیا) تو سب نے فرمایا کہ وضو کرو اور ان سب نمازوں کو ابھی دوبارہ پڑھو اور جو نماز پہلے ہے اسے پہلے ادا کرو۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (قالوا).
(٢) في [أ، ب]: (إلا أن).
(٣) في [أ]: (الأول فالأول)، وفي [جـ، ك]: (الأول فالأول)، وفي [هـ]: (بالأولى فأولى).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4804
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4803، ترقيم محمد عوامة: 4764»