مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4751
باب: جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
من كان يخفف الصلاة لبكاء الصبي يسمعه
حدیث نمبر: 4751
٤٧٥١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الحويرث الزرقي عن علي بن (حسين) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إِنِّي لأَسْمَعُ بُكَاَء الصَّبِيِّ خَلْفي فَأُخَفِفُ شَفَقَةً أَنْ أَفْتِنَ أُمَّهُ" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں بعض اوقات نماز میں اپنے پیچھے سے کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں، کیونکہ مجھے اس کی ماں کی پریشانی کا ڈر ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ، جـ، ك]: (قيس).