مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
التخفيف في الصلاة من كان يخففها باب: جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4742
٤٧٤٢ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبيه قال: رأيت أبا هريرة صلى صلاة تجوّز فيها فقلت له: هكذا كانت صلاة النبي ﷺ قال: نعم وأجوز (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو انتہائی مختصر نماز پڑھتے دیکھا، میں نے ان سے عرض کیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ایسی ہوا کرتی تھی ؟ انہوں نے فرمایا ہاں، اس سے بھی زیادہ مختصر ہوتی تھی۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة والد إسماعيل، أخرجه أحمد (١٠٠٩).