مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
التخفيف في الصلاة من كان يخففها باب: جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4741
٤٧٤١ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل عن أبيه قال: كان يصلي خلف أبي هريرة قال: وكانت (صلاته) (١) نحوا من صلاة قيس يتم الركوع والسجود ويجوّز قال: فقيل لأبي هريرة: هكذا كانت صلاة رسول اللَّه ﷺ؟ قال: نعم وأَجْوَزُ (٢).مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ ان کے والد (ابو خالد) حضرت ابوہریرہ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ کی نماز حضرت قیس کی نماز کی طرح تھی، وہ رکوع و سجود تو پوری طرح کرتے تھے لیکن نماز کو مختصر رکھتے تھے۔ اس بارے میں حضرت ابوہریرہ سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ایسی تھی ؟ انہوں نے فرمایا کہ ایسی تھی بلکہ اس سے بھی زیادہ مختصر تھی۔
حواشی
(١) في [ب]: (صلاة).
(٢) مجهول؛ لجهالة والد إسماعيل، وأخرجه أحمد (٩٦٣٧) والحميدي (٩٨٧) والبيهقي ٣/ ١١٦.