حدیث نمبر: 4737
٤٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) عباد بن العوام عن موسى (الجهني) (٢) عن مصعب بن سعد أنه (حدث) (٣) قال: كان أبي إذا صلى في المسجد خفف الركوع والسجود وجوز وإذا صلى في بيته أطال الركوع والسجود والصلاة فقلت له فقال: إنا أئمة يقتدى بنا (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ میرے والد جب مسجد میں نماز پڑھتے تو رکوع اور سجدہ کو مختصر رکھتے اور ہلکی نماز پڑھتے اور جب گھر میں نماز پڑھتے تو نماز اور رکوع و سجود کو لمبا کرتے۔ میں نے اس بارے میں ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم وہ امام ہیں جن کی اقتداء کی جاتی ہے۔

حواشی
(١) في [ك، جـ]: (نا).
(٢) كذا في [ب]، وفي بقية النسخ (الحنفي).
(٣) في [أ، جـ، ك]: (حدثه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4737
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4737، ترقيم محمد عوامة 4699)