مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
التخفيف في الصلاة من كان يخففها باب: جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4731
٤٧٣١ - حدثنا وكيع عن عمرو بن عثمان بن موهب عن موسى بن طلحة عن عثمان بن أبي (العاص) (١) أن النبي ﷺ قال له: "أُمَّ قَوْمَكَ، وَمَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيُخَفِّفْ فَإِنَّ فِيهُمْ الضعِيَفَ وَالكَبيرَ وَذا الْحَاجَةِ فَإِذا صَلَّيْتَ لِنَفْسِكَ (فَصَلِّ) (٢) كَيْفَ شِئْتَ" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اپنی قوم کی امامت کرو، اور جو کوئی کسی قوم کی امامت کرے اسے چاہئے کہ مختصر نماز پڑھائے، کیونکہ لوگوں میں کمزور، بوڑھے اور کسی کام کی جلدی میں مبتلا آدمی بھی ہوتے ہیں۔ البتہ جب تم اکیلے نماز پڑھو تو جتنی مرضی چاہو لمبی کرلو۔
حواشی
(١) في [أ]: (العاصي).
(٢) في [د]: (فطول).