مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
التخفيف في الصلاة من كان يخففها باب: جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4730
٤٧٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن محارب عن جابر بن (عبد اللَّه) (١) أن معاذا صلى بأصحابه فقرأ بالبقرة فقال له النبي ﷺ: "أَفَتَّانًا أَفَتَّانًا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی اور اس میں سورة البقرہ کی تلاوت کی۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اے معاذ ! کیا تم لوگوں کو فتنہ میں ڈالنا چاہتے ہو، کیا فتنہ میں ڈالنا چاہتے ہو ؟ !
حواشی
(١) في [د]: (عبيد اللَّه).