حدیث نمبر: 4718
٤٧١٨ - حدثنا وكيع قال حدثنا (١) سفيان عن الحسن بن عمرو عن أبيه قال: رأيت سعيد بن جبير يصلي محتبيا فإذا أراد أن يركع حل حبوته ثم قام فركع.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حسن بن عمرو کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو حبوہ بنا کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ جب وہ رکوع میں جانے لگتے تو حبوہ کھول لیتے پھر کھڑے ہو کر رکوع کرتے۔ (حبوہ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی سرین کے بل بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کرکے ان کے گرد سہارا لینے کے لئے دونوں ہاتھ باندھ لے یا کمر اور گھٹنوں کے گرد کپڑا باندھ لے۔ اہلِ عرب اکثر اس طرح بیٹھا کرتے تھے۔ )

حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4718
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4718، ترقيم محمد عوامة 4680)