مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
صلاة القاعد (عن) النصف من صلاة القائم باب: حبوہ بنا کر نماز پڑھنے کا حکم
حدیث نمبر: 4708
٤٧٠٨ - حدثنا يحيى بن آدم عن زهير عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد (أن) (١) السائب سأل عائشة عن صلاة القاعد فقالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "صَلَاةُ الْقَاعِدِ ⦗٥٢١⦘ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ حضرت سائب نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (بن).