مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4658
باب: ایسے کمرے میں نماز پڑھنا جس میں تصاویر ہوں
الصلاة في البيت فيه تماثيل
حدیث نمبر: 4658
٤٦٥٨ - حدثنا ابن مهدي عن خالد عن أبي عثمان قال: حدثتني لبابة عن (أمها) (١) وكانت تخدم عثمان بن عفان: أن عثمان بن عفان كان يصلي إلى تابوت فيه (تماثيل) (٢) فأمر به فحك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت لبابہ اپنی والدہ سے روایت کرتی ہیں، جو حضرت عثمان بن عفان کی خدمت کیا کرتی تھیں، کہ حضر ت عثمان ایک الماری کی طرف رخ کرکے نماز پڑھا کرتے تھے جس پر تصویریں تھیں۔ آپ نے حکم دیا کہ ان تصویروں کو کھرچ دیا جائے چناچہ انہیں اس پر سے کھرچ دیا گیا۔
حواشی
(١) في [أ]: (أسمها).
(٢) في [جـ، ك]: (نمثال).
(٣) مجهول؛ لجهالة لبابة وأمها.