مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
من كره الالتفات في الصلاة باب: جو حضرات اس بات کی رخصت دیتے ہیں کہ نماز میں نظر گھما کر دیکھنے کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 4610
٤٦١٠ - حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن مجاهد قال: ما يُؤمِنّ هذا الذي يلتفت في الصلاة أن يقلب اللَّه وجهه، (اللَّه) (١) مقبل عليه وهو ملتفت عنه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہوتا ہے اس کے بارے میں ڈر ہے کہ کہیں اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو پھیر نہ دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کی طرف متوجہ ہے اور وہ کسی اور طرف لگا ہوا ہے !
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (إليه)، وسقط: (لفظ الجلالة) في [ب].