مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4608
باب: نماز میں دائیں بائیں متوجہ ہونا مکروہ ہے
من كره الالتفات في الصلاة
حدیث نمبر: 4608
٤٦٠٨ - حدثنا غندر (١) عن ابن جريج عن عطاء قال: سمعت أبا هريرة يقول: إذا صليت فإن ربك أمامك وأنت مناجيه فلا تلتفت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تم نماز پڑھتے ہو تو تمہارا رب تمہارے سامنے ہوتا ہے اور تم اس سے سرگوشی اور باتیں کرتے ہو اس لئے ادھر ادھر متوجہ مت ہوا کرو۔
حواشی
(١) في [أ]: (عندر).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.