مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
إذا سلم من ركعتين ثم ذكر أنه لم يتم باب: اگر کوئی شخص نا مکمل نماز پڑھ کر سلام پھیر دے اور کسی سے گفتگو بھی کر لے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 4574
٤٥٧٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خصيف عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه أنه سلم في ركعتين فقام (فأتم) (١) وسجد سجدتين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ نے دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا، پھر کھڑے ہوکر نماز مکمل کی اور دو سجدے کئے۔
حواشی
(١) في [أ]: (قائمًا).