مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
من كان يقول: إذا لم (يستتم) قائما فليس عليه سهو باب: اگر کوئی شخص دور کعتیں پڑھنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4558
٤٥٥٨ - (حدثنا) محمد بن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: صلى فنهض في الركعتين فلم (يستتم) (١) قائما فسبح به القوم فجلس فلم يسجد لذلك سجدتي السهو.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے (دو رکعت والی) نماز پڑھائی، وہ دو رکعتوں کے بعد اٹھنے لگے لیکن پوری طرح کھڑے نہ ہوئے تھے کہ لوگوں نے سبحان اللہ کہا اور وہ بیٹھ گئے۔ اور اس سہو پر انہوں نے سہو کے دو سجدے نہیں کئے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يستقم).