مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
من كان يقول: إذا لم (يستتم) قائما فليس عليه سهو باب: اگر کوئی شخص دور کعتیں پڑھنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4557
٤٥٥٧ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن يزيد الدالاني عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه وعلقمة أنهما كانا يرفعان رؤوسهما من السجود حتى ترتفع (إليتاهما) (١) فيجلسان ولا يسجدان سجدتي السهو.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اور حضرت علقمہ بعض اوقات سجدے سے کھڑے ہوتے ہوئے (تشہد میں بیٹھنے کے بجائے) غلطی سے اتنا اٹھ جاتے کہ ان کے کولہے بلند ہوجاتے لیکن پھر وہ بیٹھ جاتے اور سجودِ سہو نہیں کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (إليتيهما).