مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4549
باب: کیا بات کرنے کے بعد سجود سہو ہو سکتے ہیں
في سجدتي السهو (تسجدان) بعد الكلام
حدیث نمبر: 4549
٤٥٤٩ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن إبراهيم وعلي بن مدرك قالا: صلى بنا علقمة فصلى بنا (خمسا) (١) فلما سلم قالوا له: صليت خمسا فالتفت إلى رجل من القوم فقال: (كذلك) (٢) يا أعور؟ فقال: نعم، فسجد سجدتين.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت علی بن مدرک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ہمیں نماز میں بھول کر پانچ رکعات پڑھادیں۔ جب انہوں نے سلام پھیرا تو لوگوں نے انہیں بتایا کہ آپ نے پانچ رکعات پڑھا دی ہیں۔ وہ لوگوں میں سے ایک کی طرف متوجہ ہوئے اور اسے فرمایا کہ اے کانے ! کیا واقعی ایسا ہوا ہے ؟ اس نے کہا جی ہاں۔ پھر حضرت علقمہ نے سہو کے دو سجدے کئے۔
حواشی
(١) في [ب]: (خمسة).
(٢) في [أ، جـ، ك،]: (كذاك).