مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
في سجدتي السهو (تسجدان) بعد الكلام باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر سہو میں دو سجدے واجب ہیں
حدیث نمبر: 4549
٤٥٤٩ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن إبراهيم وعلي بن مدرك قالا: صلى بنا علقمة فصلى بنا (خمسا) (١) فلما سلم قالوا له: صليت خمسا فالتفت إلى رجل من القوم فقال: (كذلك) (٢) يا أعور؟ فقال: نعم، فسجد سجدتين.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مدرک فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ہمیں نماز میں بھول کر پانچ رکعات پڑھادیں۔ جب انہوں نے سلام پھیرا تو لوگوں نے انہیں بتایا کہ آپ نے پانچ رکعات پڑھا دی ہیں۔ وہ لوگوں میں سے ایک کی طرف متوجہ ہوئے اور اسے فرمایا کہ اے کانے ! کیا واقعی ایسا ہوا ہے ؟ اس نے کہا جی ہاں۔ پھر حضرت علقمہ نے سہو کے دو سجدے کئے۔
حواشی
(١) في [ب]: (خمسة).
(٢) في [أ، جـ، ك،]: (كذاك).