مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الرجل يسهو في التطوع ما يصنع باب: اگر کسی کو نفلی نماز میں سہو ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4501
٤٥٠١ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سألت محمدا عن شيء من الوهم في التطوع، فقال: لا أدري أين موضعه؟ فقلت: أسجد بعده سجدتين قال: أتشبهها بالمكتوبة أما أنا فلو كنت لم أفعل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے سوال کیا کہ کیا نفل نماز میں وہم کا اعتبار ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ اس کا مقام کون سا ہے۔ میں نے کہا کہ نفل میں وہم کی صورت میں سہو کے دو سجدے کئے جائیں گے ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نفل کو فرضوں کے مشابہ مانتے ہو ؟ اگر میرے ساتھ ایسا معاملہ ہو تو میں سجدۂ سہو نہیں کروں گا۔