مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
(في) الرجل يقرأ السجدة فيسهو فيضم إليها (أخرى) (فيكون) عليه سهو (هل يسجد) باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے ایک سجدہ تلاوت کرنے کے بجائے دو کر لئے تو وہ سجود سہو کرے گا اگر
حدیث نمبر: 4441
٤٤٤١ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) أبو الأحوص عن مغيرة قال: قلت لإبراهيم: قرأت (السجدة) (٢) فسجدت بها، فأضفت إليها سجدة أخرى ناسيا قال: أسجد سجدتي السهو.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا کہ میں آیت سجدہ پڑھوں اور سجدہ کرتے ہوئے بھول کر اس کے ساتھ ایک اور سجدہ ملا لوں تو میرے لئے کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اب سہو کے بھی د وسجدے کرو۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [أ]: (سجدة).