مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
في السجدة تكون آخر السورة باب: اگر سجدہ سورت کے آخر میں ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 4432
٤٤٣٢ - حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا إسرائيل (عن أبي إسحاق) (١) عن عمرو ابن ميمون عن الربيع بن (خثيم) (٢) قال: إذا كانت السجدة آخر السورة فإن شئت فاركع وإن شئت فاسجد فإن الركعة مع السجدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ اگر سجدہ سورت کے آخر میں ہو تو اگر تم چاہو تو رکوع کرلو اور اگر چاہو تو سجدہ کرلو۔ کیونکہ رکوع سجدے کے ساتھ ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ]: (خيثم).