مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4391
باب: اگر کوئی آدمی عصر اور فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو کیا وہ سجدہ کرے گا ؟
الرجل يقرأ السجدة بعد العصر وبعد الفجر
حدیث نمبر: 4391
٤٣٩١ - حدثنا هشيم قال: (أنا) (١) يونس عن الحسن.مولانا محمد اویس سرور
حسن اور ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم آیت سجدہ پڑھو تو جب تک وقت باقی ہو سجدہ کرلو، خواہ عصر کے بعد یا فجر کے بعد۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (بشير)، وفي [د، هـ]: (بن بشير).