مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من قال في الحج سجدتان وكان يسجد فيها مرتين باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ الج میں دو سجدے ہیں اور وہ اس میں دو مرتبہ سجدہ کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4342
٤٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) هشيم عن منصور عن ابن سيرين عن ابن عمر عن عمر أنه سجد في الحج سجدتين ثم قال: إن هذه السورة فضلت على سائر السور بسجدتين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر نے سور ۃ الحج میں دو مرتبہ سجدہ فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ اس سورت کو دو سجدوں کی وجہ سے باقی سورتوں پر فوقیت حاصل ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس، وانظر ما بعده.